اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد اس وقت دھماکے اور فائرنگ سے گونج اٹھاجب خودکش حملہ آوروں نے محکمہ تعلیم کی عمارت کو نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق 4 خودکش حملہ آوروں نے محکمہ تعلیم کی عمارت پر حملہ کردیا جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دیگر تین حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔اس واقعہ میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔
.......
/169